پاکستان: بم حملہ، 4 افراد ہلاک 5 زخمی

صوبہ بلوچستان میں 'پاکستان تحریک انصاف پارٹی' PTI کے  جلسے پر بم حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے

2095395
پاکستان: بم حملہ، 4 افراد ہلاک 5 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 'پاکستان تحریک انصاف پارٹی' PTI کے  جلسے پر بم حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے سِبّی میں سابق وزیر اعظم عمران خان  کی پارٹی PTI کے جلسے پر بم حملہ کیا گیا ہے۔حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو متوقع عام انتخابات سے قبل مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کل صوبہ بلوچستان کے شہر مچھ میں راکٹوں اور آٹومیٹک اسلحے کے ساتھ حملہ کرنے والے، علیحدگی پسند بلوچستان لبریشن فورس BLAکے کثیر تعداد عسکریت پسندوں میں سے ، 5 کو غیر فعال کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں