پاک ایران سرحد پر نو پاکستانیوں کا قتل،ایران سے تحقیقات کا مطالبہ

بتایا گیا ہےکہ تمام پاکستانیوں کو بلوچستان کے شمالی علاقوں سے ملحقہ سرحد پار سروان میں قتل کیا گیا اور یہ  واقعہ گذشتہ شب ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں پیش آیا

2094215
پاک ایران سرحد پر نو پاکستانیوں کا قتل،ایران سے تحقیقات کا مطالبہ

ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے نو پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا ہے۔

 مہر خبر ایجنسی کے مطابق،نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کر کے نو پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کر دیا۔

تمام پاکستانیوں کو بلوچستان کے شمالی علاقوں سے ملحقہ سرحد پار سروان میں قتل کیا گیا اور یہ  واقعہ گذشتہ شب ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں پیش آیا۔

 اس واقعے میں جاں بحق دو افراد کی شناخت عثمان اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مارے گئے دیگر سات افرد کی شناخت کے بارے کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

ذرائع کے مطابق، ایران میں قتل کیے گئے 5افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے اور لواحقین کے مطابق ہلاک پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

 انہوں نے کہا کہ سراوان میں نو پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہراصدمہ ہے، پاکستانی سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا اور پاکستانی قونصل جنرل جائے واقعہ اور زخمیوں سے ملنے ہسپتال گئے تھے۔

انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر تحقیقات میں تعاون کرے تاہم  ابھی تک کسی بھی گروپ یا تنظیم نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں