ترک وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب کو بتایا کہ  پاکستان کشیدگی پیدا کرنے یا بڑھانے کے حق میں نہیں

2091007
ترک وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

ترک وزیر خارجہ  حاقان فیدان نے پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی  سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  پاک ایران صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بات چیت کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد ایران کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب کو بتایا کہ  پاکستان کشیدگی پیدا کرنے یا بڑھانے کے حق میں نہیں ۔

 



متعللقہ خبریں