پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بُلا لیا

پاکستان اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ جوابی کاروائی کے بعد سامنے آنے والے  نتائج کا براہ راست ذمہ دار بھی خود ایران ہو گا: ممتاز زہرا بلوچ

2089953
پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بُلا لیا

پاکستان نے ایران کے حملے کے بعد تہران سے اپنے سفیر کو واپس بُلا لیا ہے۔

پاکستان وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ایران کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری میں بلا سبب مداخلت کے بعد تہران سے پاکستان کے سفیر کو اپس بُلا لیا گیا اور تمام اعلیٰ سطحی دورے منسوخ کر دیئے گئے ہیں"۔

بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ " اس غیر قانونی اقدام کی نہ تو کوئی برحق وجہ موجود ہے اور نہ ہی اسے کسی بھی شکل میں  قبول کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور جوابی کاروائی کے بعد سامنے آنے والے  نتائج کا براہ راست ذمہ دار بھی خود ایران ہو گا" ۔  

بلوچ نے کہا ہے کہ "تہران سے پاکستان کے سفیر کو واپس بُلا لیا گیا ہے اور اسلام آباد میں ایران کے سفیر کو بھی کچھ عرصے کے لئے واپسی کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ آئندہ دنوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان جاری یا متوقع دوروں کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان وزارت خارجہ نے کل جاری کردہ بیان میں ایران کی طرف سے  پاکستان کی فضائی حدود کی بلاسبب خلاف ورزی کی شدت سے مذّمت کی اور کئے گئے حملے میں 2 بچوّں کی ہلاکت اور 3 بچیوں کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے اور اس کے سنجیدہ نتائج نکل سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں