پاکستان، کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال کے جوار میں بم دھماکہ

یہ دھماکہ صوبائی دارالحکومت کے ایک  نجی اسپتال کے قریب کچرے کے ڈھیر میں ہوا۔

2089805
پاکستان، کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال کے جوار میں بم دھماکہ

کوئٹہ میں نجی اسپتال کے قریب دھماکے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  یہ دھماکہ صوبائی دارالحکومت کے ایک  نجی اسپتال کے قریب کچرے کے ڈھیر میں ہوا۔

اس دھماکے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی  ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے  بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد کچرے میں رکھا گیا تھا، کچرا چننے والے بچے کچرا چن رہے تھے کہ دھماکہ ہوا، سیکورٹی لیپس نہیں بلکہ کچرا کئی روز سے پڑا تھا۔



متعللقہ خبریں