برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ آزاد کشمیر،بھارت کا احتجاج

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے آزاد کشمیر کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جین میریٹ میرپور آزاد کشمیر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے ملیں اور انہوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال میچ بھی کھیلا اور ایک بیکری کا بھی دورہ کیا

2088420
برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ آزاد کشمیر،بھارت کا احتجاج

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے دورہ آزادکشمیر کو نئی  دہلی نے اپنی خودمختاری کے خلاف قرار دے دیا۔

 برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانیہ کے دفتر خارجہ کے ایک اہلکار کے ساتھ میرپور آزادکشمیر کا دورہ کیا جس کی تصدیق برطانوی وزارت خارجہ نے بھی کی۔

بھارت کے سکریٹری خارجہ ونے کواترا نے بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر کے اس دورے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے دورے کو "ناقابل قبول "قرار دیا۔

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے آزاد کشمیر کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جین میریٹ میرپور آزاد کشمیر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے ملیں اور انہوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال میچ بھی کھیلا اور ایک بیکری کا بھی دورہ کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا دورہ آزاد کشمیر بھارتیوں کو پسند نہ آیا اور نئی دلی نے برطانوی ہائی کمشنر کے دورہ آزاد کشمیر کو اپنی خودمختاری کے خلاف قرار دیا جسے پاکستانی دفترخارجہ نے سختی سے مسترد کر دیا۔

برطانوی سفارت کار کی جانب سے یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارت اور پاکستان میں رواں سال انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

 



متعللقہ خبریں