سابقق وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات لڑنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

انتخابات سے قبل مجھے نااہل کرنا میرے بنیادی حقوق کے خلاف

2079977
سابقق وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات لڑنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

عمران خان نے اپنے وکیل کی وساطت سے  اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات سے قبل مجھے نااہل کرنا میرے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جلد بازی کا مظاہرہ کرکے مجھے 8 اگست کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا، جبکہ تحریک انصاف کو پارٹی نشان بلے سے بھی محروم کر دیا گیا۔

عمران خان نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ہائی کورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹس  جاری کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات قریب ہیں، عمران خان  ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جا سکے۔



متعللقہ خبریں