سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ کی سائفر کیس میں ضمانت منظور

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سائفرکیس میں عمران خان اور  شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی

2079805
سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ کی سائفر کیس میں ضمانت منظور

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی  جن پر سرکاری طور پر اسٹیٹ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

عدالت نے دس، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کی۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سائفرکیس میں عمران خان اور  شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کی 40 مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری منظور ہوچکی ہے۔کسی بھی سیاسی لیڈر کیخلاف ایک شہر میں 40 مقدمات درج نہیں ہوئے۔ جس انداز میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مقدمات درج کر رہے ہیں اسے رکنا چاہیے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ پر سائفر کا مقدمہ چل رہا ہے۔

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست جبکہ سائفر کیس میں 15 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو 20 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔13 دسمبر 2023 کو خصوصی عدالت نے آفیشل سیکرٹ کے تحت سابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد کی تھی۔ اس سے قبل دونوں پر 23 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں