پاکستان کے آرمی چیف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے امریکہ میں ملاقات

ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام کاوشوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کے عزم کااعادہ  کیا

2077354
پاکستان کے آرمی چیف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے امریکہ میں ملاقات

پاک آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورۂ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انتونیو گوتریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عالمی امن و استحکام میں تعاون کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورے کا خیرمقدم کیا اورعالمی امن و استحکام کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام کاوشوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کے عزم کااعادہ  کیا۔

 انہوں نے کشمیر اور غزہ کی صورت حال پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن ممکن نہیں، جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل تلاش نہیں کیا جاتا۔

آرمی چیف نے جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی بھی مذمت کی  اور کہا کہ بھات کایہ یکطرفہ اورغیرقانونی اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر بھی زور دیا۔



متعللقہ خبریں