صوبہ خیبر پختون خواہ میں بم حملے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جھڑپ میں 25 فوجی شہید

بم کے اثر سے ایک عمارت زمین بوس ہونے سے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا  ہے

2075678
صوبہ خیبر پختون خواہ میں بم حملے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جھڑپ میں 25 فوجی شہید

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بم  لادی  گاڑی کے ساتھ چیک پوسٹ پر خودکش حملے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی جھڑپوں میں 25 فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 27 عسکریت پسند مارے گئے۔

پاکستانی فوج کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق، صبح کے وقت افغانستان کی سرحد سے متصل خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک  چیک  پوسٹ پر بم سے بھری گاڑی سے خودکش حملہ کیا گیا۔

حملے میں 23 فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  جبکہ  6 عسکریت پسندوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ بم کے اثر سے ایک عمارت زمین بوس ہونے سے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا  ہے اور  متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کے قصبوں درازندہ اور کلاچی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کے قصبوں درازندہ اور کلاچی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔



متعللقہ خبریں