پاکستان نے 'برکس' کی رکنیت کے لئے درخواست دے دی

پاکستان نے 'برکس' کی رکنیت کے لئے سرکاری سطح پر درخواست دے دی ہے۔ ہمیں رکنیت مراحل کے دوران روس کے تعاون پر اعتماد ہے: محمد خلیل جمالی

2067890
پاکستان نے 'برکس' کی رکنیت کے لئے درخواست دے دی

پاکستان نے 'برکس' کی رکنیت کے لئے باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔

ماسکو میں پاکستان کے سفیر محمد خلیل جمالی نے روسی خبر رساں ایجنسی تاس  کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "پاکستان برکس جیسی اہم تنظیم کا حصّہ بننا چاہتا ہے"۔

جمالی نے کہا ہے کہ "پاکستان نے ، برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل اقتصادی  تنظیم، "برکس" کی رکنیت کے لئے سرکاری سطح پر درخواست دے دی ہے۔ ہمیں رکنیت مراحل کے دوران  روس کے تعاون پر اعتماد ہے اور ہم رکنیت کے موضوع پر اسلام آباد کے ساتھ تعاون کے لئے دیگر رکن ممالک کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں"۔

پاکستان کے سفیر محمد خلیل جمالی نےکہا ہے کہ "ہم، 2024 میں، روس کی ٹرم چیئر مین شپ کے دوران برکس کا رکن بننے کا پروگرام رکھتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں