پاکستان، چیئرمین پی ٹی آئی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے جیل کو وارنٹ پر عمل در آمد کو  قانون کے مطابق سر انجام دینے کا  حکم دے دیا

2063874
پاکستان، چیئرمین پی ٹی آئی کے  دوبارہ  وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی، جس پر احتساب عدالت نے جیل کو وارنٹ پر عمل در آمد کو  قانون کے مطابق سر انجام دینے کا  حکم دے دیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ نے اس کیس میں کیا کیا ہے؟َ

نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وہاں کیس زیر التواء ہے عدالت نے نہ حکم معطل کیا اور نہ کوئی اسٹینڈنگ آرڈر جاری کیا، لہذا عمران خان کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ گرفتار ی کے بعد جسمانی ریمانڈ کے لیے  یہاں لا یا جائیگا، قانون 24 گھنٹے دیتاہے اس سے زیادہ ضرورت ہوئی تو عدالت میں درخواست دیں گے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آفیشل سیکرٹ عدالت نے کیا کیا ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ انہوں نے اجازت دے دی ہے کہ وارنٹ تعمیل کروا سکتے ہیں، یہ گرفتاری  تفتیش  کومکمل کرنے  کے لیے کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں اسی کیس نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب اسلام آباد دفتر میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بطور ملزمہ پیش ہوئیں۔

نیب ٹیم نے بشریٰ بی بی سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں 11 سوالات پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا جن کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں