پاکستان: صوبہ پنجاب میں زہریلی دھند،اسکول اور دیگر اہم مقامات بند

واضح رہےکہ پنجاب میں اسموگ کے باعث گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کے تحت 10 نومبر سے 12 نومبر تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا

2062612
پاکستان: صوبہ پنجاب میں زہریلی دھند،اسکول اور دیگر اہم مقامات بند

پنجاب حکومت نےزہریلی دھند کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں  تبدیلی کردی ہے ۔

صوبائی حکومت کے  ادارہ برائے صحت عامہ پنجاب نے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیاجس میں کال سینٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹرز کو بھی کام کی اجازت دی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنے کی اجازت دے دی گئی جب کہ شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، آج اور کل شاپنگ مال اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلیں گی۔

حکم نامے کے مطابق، ریسٹورینٹس، سنیما اور جِم بھی آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

حکم نامے کے مطابق، فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد اور  سیالکوٹ پر بھی ہو گا۔

واضح رہےکہ پنجاب میں اسموگ کے باعث گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 10 نومبر سے 12 نومبر تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

 اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تمام اسکول، دفاتر، مارکیٹیں، تفریحی مقامات ، شادی ہال،سنیماگھر بند رہیں گے جب کہ فصلوں کی باقیات ، کوڑا کرکٹ جلانے پر دفعہ 144 کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

اس سے قبل نگران پنجاب حکومت کی جانب سے  زہریلی دھند کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں