پاکستان، خود کش حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو چیک پوسٹ سے دے مارا، جس کے نتیجے میں 3 اہل کار زخمی ہوئے

2055580
پاکستان، خود کش حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی

پاکستان کے ضلع خیبر میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ میں قوم اکاخیل سروزئے چیک پوسٹ پر بدھ کی صبح ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والے 3 اہل کاروں کو  قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو چیک پوسٹ سے دے مارا، جس کے نتیجے میں 3 اہل کار زخمی ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں سیکیورٹی  قوتوں  کے 3 جوان صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق نارول زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں