وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے کل بیجنگ پہنچیں گے

سفیر نے کہا کہ وزیرعظم کے دوہ سے پاکستان چین تذویراتی شراکت داری کے اعادہ اور سی پیک تعاون کو فروغ دینے کے نئے مرحلے کی جانب گامزن کرنے کا موقع فراہم کرے گا

2051128
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے کل بیجنگ پہنچیں گے

 چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کا کہا ہے کہ تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور اس کے اہم منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دس سال مکمل ہونے کی تقریبات کا حصہ ہے۔

انہوں نےایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا چین کا دور انتہائی اہم ہے۔

سفیر نے کہا کہ وزیرعظم کے دوہ سے پاکستان چین تذویراتی شراکت داری کے اعادہ اور سی پیک تعاون کو فروغ دینے کے نئے مرحلے کی جانب گامزن کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

چین میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام رکن ممالک کے لیے مستقبل کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کے لیے بہت اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورمچی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں