ہم پاکستانی خواتین کے خلافت عثمانیہ کی مدد کیلیے زیورات دینےکو کیسےفراموش کرسکتےہیں: مہمت فاتح

مہمت فاتح سیلینری ، بی اے پولیٹیکل سائنس ، ایم اے اسلامک لاء ، ایم ایس سی اکنامک ہسٹری ،  امام خطیب اسکولز انقرہ ایسوسی ایشن کے صدر ، متعدد یونیورسٹیوں اور غیر سرکاری تنظیموں میں مشاورتی اور انتظامی عہدوں پر فائز ہیں

2050670
ہم  پاکستانی خواتین کے خلافت عثمانیہ کی مدد کیلیے زیورات دینےکو کیسےفراموش کرسکتےہیں: مہمت فاتح

مہمت فاتح سیلینری ترکیہ کے Önder امام خطیب اسکول سسٹم کے ہیڈ ہیں۔انتہائی شفیق انسان ہیں۔

مہمت فاتح سیلینری ، بی اے پولیٹیکل سائنس ، ایم اے اسلامک لاء ، ایم ایس سی اکنامک ہسٹری ،  امام خطیب اسکولز انقرہ ایسوسی ایشن کے صدر ، متعدد یونیورسٹیوں اور غیر سرکاری تنظیموں میں مشاورتی اور انتظامی عہدوں پر فائز ہیں ۔

،  10 سال کے لئے OIC کے شماریاتی ، معاشی اور سماجی تحقیق اور تربیتی مرکز (SESRIC) میں تربیت اور تکنیکی تعاون کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

ترک پاک ویمن فورم کی صدر شبانہ ایاز نے ترکیہ کے امام خطیب اسکول کی تاریخ اور سسٹم کو سمجھنے کے لیے  مہمت فاتح سیلینری سے ایک خصوصی ملاقات کی۔

مہمت فاتح سیلینری کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔اسی محبت کے باعث انہوں نے انٹرویو کے لیے اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکالا اور  تمام سوالات کے تفصیل سے جواب دئے۔

ترکیہ میں مقیم اکثریت پاکستانیوں کے بچے امام خطیب اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور اس کے طرز تعلیم و نصابی سرگرمیوں سے انتہائی متاثر نظر آتے ہیں کیونکہ یہ اسکول نہ صرف دینی بلکہ جدید دنیاوی علوم پر مشتمل ہیں۔صدر رجب طیب ایردوآن بھی امام خطیب اسکول سے تعلیم یافتہ ہیں۔ان اسکولوں میں

بچوں کو فری تعلیم دی جاتی ہے،جدید کورسز کروائے جاتے ہیں۔انٹر(بارہویں )کرنے کے بعد ترکیہ ودیگر ممالک کی یونیورسٹیز میں ان اسکولوں سے فارغ التحصیل طالب علموں کو ایڈمیشن آسانی سے مل جاتا ہے۔

پاکستان میں ترکیہ کے زیرِ انتظام معارف فاؤنڈیشن کے تحت 28 اسکولز کام کررہے ہیں۔لیکن ان اسکولوں میں پاکستان کی خواہش کے مطابق او ،اے لیول کی تعلیم دی جارہی ہے۔

مہمت فاتح سیلینری نے شبانہ ایاز سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ دیگر اسلامی ممالک بشمول پاکستان میں بھی امام خطیب اسکول سسٹم شروع کیا جاسکتا ہے اور یہ ہمارے لائحہ عمل و مستقبل کے منصوبوں میں شامل ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان میں پیشہ ورانہ تعلیم کے حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں