صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشت گرد حملے پر ترکیہ کا اظہارِ یکجہتی

ہم  اس مقدس دن  ایک عبادت گاہ کو ہدف بنانے والے اس مذموم  حملے کی مذمت کرتے ہیں

2044395
صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشت گرد حملے پر ترکیہ کا اظہارِ یکجہتی

ترکیہ  نے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں  ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں  کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے پاکستان میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس اطلاع پر ہمیں دلی صدمہ  پہنچا ہے  کہ 29 ستمبر کو مغربی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ کی ایک مسجد میں عید میلادالنبی کے لیے جمع ہونے والے اجتماع پر حملے میں 50 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔"

حکومتِ پاکستان اور عوام کے  دکھ میں برابر کا شریک ہونے پر زور دینے والے  بیان میں کہا گیا ہے ہم  اس مقدس دن  ایک عبادت گاہ کو ہدف بنانے والے اس مذموم  حملے کی مذمت کرتے ہیں، اور اس  حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ  بیٹھنے  والوں کی مغفرت ، ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ"ہم ایک بار پھر  اس چیز کا اعادہ کرتے ہیں  کہ دوست اور برادر ملک پاکستان کے امن، استحکام اور بہبود کو نشانہ بنانے والے اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کے بر خلاف ، ترکیہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں پُر عزم طریقے سے  اپنی حمایت و تعاون کو  جاری رکھے گا۔"



متعللقہ خبریں