سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

قومی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وکلا کی درخواست پر سابق وزیراعظم کو اسلام آباد سے ملحقہ راولپنڈی کی جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

2042875
سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

پاکستان میں، سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی فیصلے کے ذریعے اٹک جیل سے، جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا تھا، دارالحکومت اسلام آباد کے قریب اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وکلا کی درخواست پر سابق وزیراعظم کو اسلام آباد سے ملحقہ راولپنڈی کی جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کو اٹک جیل سے سخت سیکیورٹی کے ساتھ بلٹ پروف گاڑی میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب عدالت نے  ریاستی راز افشا کرنے کے الزام میں عمران  خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نظربندی کی مدت میں 14 دن کے لیے 10 اکتوبر تک توسیع کر دی  ہے۔

پاکستانی پولیس نے عدالتی فیصلے پر  کرپشن کے مجرم عمران خان کو 5 اگست کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

عمران خان  کو کرپشن کیس کے دائرہ کار میں دی گئی 3 سال قید کی سزا جس میں ان پر مقدمہ چلایا گیا تھا، 29 اگست کو ملتوی کر دیا گیا تھا، اور سابق وزیر اعظم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم، 30 اگست کو، جج ابوالحسنات نے پراسیکیوٹر کے دفتر کی درخواست پرعمران خان پر  ریاستی راز افشا کرنےکے الزام میں ان کی  نظر بندی کی مدت میں توسیع کر دی تھی۔

سابق وزیر خارجہ قریشی کو بھی اسی وجہ سے 19 اگست کو اسلام آباد میں ان کے گھر پر نظر بند کیا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم  عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف اسٹیٹ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا تھا۔



متعللقہ خبریں