امریکہ کا قارا باغ میں کوئی ٹھوس مشن موجود نہیں ہے: ترجمان دمتری پیسکوف

دارالحکومت ماسکو میں پیسکوف نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے حوالے سے کہا قارا باغ  میں ایک بین الاقوامی مشن ہونا چاہیے، ہم اس معاملے پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

2042541
امریکہ کا قارا باغ  میں کوئی ٹھوس مشن موجود نہیں ہے: ترجمان دمتری پیسکوف

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ انہوں نے قارا باغ  میں امریکی مشن  بھیجنے کے ارادے کے بارے میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں دیکھی ہے۔

دارالحکومت ماسکو میں پیسکوف نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے حوالے سے کہا قارا باغ  میں ایک بین الاقوامی مشن ہونا چاہیے، ہم اس معاملے پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

پیسکوف نے کہا  کہ قارا باغ  میں ممکنہ مشن کے لیے آذربائیجان کی منظوری درکار ہے۔ہم ابھی تک اس معاملے پر کوئی ٹھوس صورتحال نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "کوئی بھی مشن صرف آذربائیجانی فریق کی رضامندی سے موجود ہو سکتا ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ روس نےقارا باغ کے عمل میں امریکہ کے برعکس ایک ٹھوس شکل میں حصہ لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  قارا باغ   میں   روس کی شراکت کا   امریکہ کے ساتھ موازنہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ قارا باغ  میں روس نے حقیقی طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ روس کی امن افواج کا خطے میں اہم کردار ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں