"پاک ترک تعاون " پی این ایس بابر بحری بیڑے میں شامل

پاک بحریہ نے ترکیہ کے استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقدہ کمیشننگ تقریب میں پہلا ملگم جہاز پی این ایس بابر کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا ہے

2041465
"پاک ترک تعاون " پی این ایس بابر بحری بیڑے میں شامل
istanbul pakistan milgem1.jpg
istanbul pakistan milgem.jpg

پاک بحریہ نے ترکیہ کے استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقدہ کمیشننگ تقریب میں پہلا ملگم جہاز پی این ایس بابر کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا ہے۔

اتوار کو پاک بحریہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس تقریب میں وزیر قومی دفاع ترکیہ یشار گلیراور پاکستان کے نگراں وزیر دفاع انور علی حیدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترک بحری افواج کے ہائی سیز پیٹرول شپس (ADKG) پروجیکٹ کے پہلے جہاز اک حصار اور دوسرے جہاز کوچ حصار کی رونمائی اور دائرہ کار میں پاکستان کی مسلح افواج کے لیے تیار کیے گئے چار جہازوں میں سے پہلے PNS بابر  کی تقریب  وصولی اور  پاکستان ملگم  منصوبے کی تقریب استنبول میں منعقد ہوئی۔

استنبول شپ یارڈ کمانڈ میں ہونے والی تقریب میں وزیر قومی دفاع یشار گلر، پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر دفاع انور علی حیدر، دفاعی صنعت کے صدر ہالوک گورگن، نیول فورسز کے کمانڈر ایڈمرل ارجمند  تاتلی اوغلو ،پاکستان  بحریہ  کے کمانڈر ایڈمرل محمد امجد خان  اور استنبول شپ یارڈ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل رجب اردینچ نے شرکت کی۔

تقریب میں اپنی تقریر میں، وزیر قومی دفاع گلر نے کہا کہ استنبول اور کراچی شپ یارڈز میں بیک وقت چار کارویٹ اور دو آف شور گشتی جہازوں کی تعمیر پاکستان ملگم پراجیکٹ کے  دائرے کار کے  تحت  ملک کی تاریخ میں پہلی  بارتھی اور ہم  اس کامیابی پر بجا طور پر فخر اور جوش محسوس کر رہے ہیں۔

ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں روز بروز بہتری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گلر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بابر جہاز پاکستان کی مسلح افواج کی سہولیات اور صلاحیتوں میں اضافہ کرکے پاکستان کے دفاع اور سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم نے اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ زمینی اور فضائی پلیٹ فارمز کے ذریعے تعاون اور اشتراک کے اس کلچر کو مزید مضبوط بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ انہیں بحری افواج کے لیے بنائے گئے پہلے سمندری گشتی بحری جہاز، اک حصار اور کوچ حصار کو لانچ کرنے پر فخر ہے، گلر نے کہا کہ ان جہازوں کو ہماری بحریہ میں شامل کرنے کے ساتھ، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہماری ملکی اور قومی دفاعی صنعت اس ممتاز سطح پر پہنچ چکی ہے،ہماری بحری افواج نیلے وطن میں اپنی آپریشنل سرگرمیوں اور تاثیر میں مزید اضافہ کریں گی اور دنیا کی یہ سرکردہ بحری افواج میں اپنا ممتاز مقام مضبوط کرے گی۔

 پاکستان میں عبوری حکومت کے وزیر دفاع حیدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مشترکہ ورثے، تاریخ اور تہذیب سے جڑے ہوئے ہیں، پاکستان اور ترکیہ ایک قوم، دو ریاستوں کی افہام و تفہیم کا مظہر ہیں۔

حیدر نے نشاندہی کی کہ اسلام آباد  حکومت ،جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے اور جموں و کشمیر کے مسئلہ پر آواز اٹھانے پر صدر رجب طیب ایردوان کی مشکور و ممنون ہے۔

 



متعللقہ خبریں