قارا باغ آذربائیجان کی سرزمین کا حصہ ہے: پاکستان وزارتِ خارجہ

پاکستانی وزارت خارجہ کی  ترجمان ممتاز بلوچ نے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایک بار پھر آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کی تصدیق کی ہے

2040286
قارا باغ  آذربائیجان کی سرزمین کا حصہ ہے: پاکستان وزارتِ خارجہ

پاکستان نے اعلان کیا کہ وہ قارا باغ کو آذربائیجان کی سرزمین کا حصہ  تصور کرتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی  ترجمان ممتاز بلوچ نے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایک بار پھر آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کی تصدیق کی ہے۔

بلوچ نے کہا کہ ان کا ملک قارا باغ  کو آذربائیجان کی خود مختار سرزمین کے طور پر دیکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ موقف بین الاقوامی قانون کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی متعدد قراردادوں کے مطابق ہے۔

ممتاز زہرابلوچ  نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے جائز مطالبے کو تمام فریق تسلیم کر لیں گے اور خطے میں مستقل امن قائم ہو گا۔

بلوچ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کی سرزمین پر ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے آذربائیجان کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں