الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں عوامی حقوق اور آزادی کو سربلند رکھیں گی۔ ملک کی سالمیت، خودمختاری اور نظریہ پاکستان کے خلاف بات نہیں ہو گی

2040130
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا

 الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیے مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتیں عوامی حقوق سربلند رکھنے کا کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں عوامی حقوق اور آزادی کو سربلند رکھیں گی۔ ملک کی سالمیت، خودمختاری اور نظریہ پاکستان کے خلاف بات نہیں ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عدلیہ، فوج اور ملک کی شہرت کو نقصان یا تضحیک والی بات نہ کی جائے۔ جماعتیں الیکشن کمیشن کی ہدایات اور ضابطہ اخلاق پرعمل کریں گی۔

ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تضحیک پر توہین کی کارروائی ہو گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں واضح کیا گیا ہے کہ اسمبلیوں میں خواتین کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنائی جائے گی، انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں