پاکستان آرمی چیف کی خطے میں قیام امن کے لیے ترک فوج کی کوششوںکی تعریف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل  سید عاصم منیر نے  اپنے دورہ  ترکیہ  کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان، وزرائے خارجہ اور دفاع، ترک جنرل اسٹاف کے کمانڈر اور ترک زمینی اور فضائی افواج کے کمانڈروں سے  الگ الگ ملاقات کی

2037067
پاکستان آرمی چیف کی خطے میں قیام امن کے لیے ترک فوج کی کوششوںکی تعریف

ترکیہ  کے دورے پر تشریف لائے چیف آف آرمی سٹاف جنرل  سید عاصم منیر نے ترکیہ کے ساتھ دفاعی تعاون کو بڑھانے  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل  سید عاصم منیر نے  اپنے دورہ  ترکیہ  کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان، وزرائے خارجہ اور دفاع، ترک جنرل اسٹاف کے کمانڈر اور ترک زمینی اور فضائی افواج کے کمانڈروں سے  الگ الگ ملاقات کی۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج انقرہ میں  ترکیہ کے صدر  رجب طیب ایردوان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔  چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) نے ترکیہ کے سرکاری دورے پر اعلیٰ ترک قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا۔

جنرل منیر نے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ترک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ترک مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کے معیار کی بھی تعریف کی۔

یہ دورہ تاریخی سفارتی اور فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے دونوں برادر ممالک کے اعلیٰ سطحی باہمی دوروں کا حصہ ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور تربیتی تعاون کو "بڑھانے" پر زور دیا، یہ بات فوج کے میڈیا ونگ نے بدھ کو ایک بیان میں کہی۔

جنرل منیر سے ملاقات  کرنے والے ترک رہنماؤں نے اس سال فروری میں ترکی میں آنے والے بدقسمت زلزلے کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے والے پاک فوج کے انجینئرز کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے جمہوریہ ترکیہ کے بانی  مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر  حاضری دی  اورپھولوں کی چادر چڑھائی اور ترک رہنما کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بعد ازاں انہوں نے ترک لینڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ان کی آمد پر جنرل منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف کو ترک وزیر دفاع اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ سے نوازا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ہمیشہ مصیبت کی گھڑیوں اور فتح کے لمحات میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں