بجلی بلوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں: نگراں وزیراعظم کاکڑ

ایک نجی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں توانائی بچت کا مناسب عملدرآمد منصوبہ جلد نافذ کیا جائے گا

2032455
بجلی بلوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں: نگراں وزیراعظم کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہماری خزانہ اور توانائی کی ٹیمیں بجلی بلوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔

 ایک نجی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں توانائی بچت کا مناسب عملدرآمد منصوبہ جلد نافذ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے تاجر برادری اور علماء سمیت عوام سے اپیل کی کہ وہ اِس منصوبے پر عملدرآمد میں حکومت کی مدد کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے سماجی اور معاشی رویوں کی انتہاء سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے غیر منصفانہ معاہدوں، خراب ترسیلی لائنوں اور بجلی چوری کے باعث متوسط طبقہ مسائل کا شکار ہے اور اِن پر اضافی معاشی بوجھ پڑا ہے۔



متعللقہ خبریں