قوم دشتگردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی: وزیراعظم کاکڑ

اس حوالے سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب ہوئی۔ بری فوج، پاک فضائیہ، سپیشل سروسز گروپ، ضلعی انتظامیہ کے افسر اور حکام اور مقامی لوگوں کو تعریفی خطوط دیے گئے

2028893
قوم دشتگردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی: وزیراعظم  کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں کیبل کار میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے پر مسلح افواج، ضلعی انتظامیہ کے ارکان اور مقامی افراد کو تعریفی خطوط اور یادگاری شیلڈز دی ہیں۔

اس حوالے سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب ہوئی۔

بری فوج، پاک فضائیہ، سپیشل سروسز گروپ، ضلعی انتظامیہ کے افسر اور حکام اور مقامی لوگوں کو تعریفی خطوط دیے گئے۔

واقعے میں جن افراد کو بچایا گیا انہیں بھی یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

نگران وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امدادی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر مسلح افواج، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ بچائے گئے بچوں نے انہیں بتایا کہ جب انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو دیکھا تو انہوں نے اطمینان کا سانس لیا کہ اب ان کی زندگیاں یقینا بچ جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریاست اور شہریوں کے درمیان مضبوط تعلق ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاستدانوں، پولیس، پاک فوج، صحافیوں، پاک فضائیہ اور عام شہریوں سمیت شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ اس کو کیسے چلانا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی تکلیف کو الفاط میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملکی امور انتہائی باصلاحیت لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ نگران حکومت کے پا س محدود وقت اور اختیار ہے اور اس کا مقصد آئندہ عام انتخابات میں سہولت فراہم کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں