پاک ۔ سعودی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق، مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب چراٹ میں ہوئی، مشقوں کا مقصد دونوں ممالک میں فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے

2028765
پاک ۔ سعودی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی قوتوں کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہو گئیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق، مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب چراٹ میں ہوئی، مشقوں کا مقصد دونوں ممالک میں فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

البطار ون مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے دہشت گردی کے خلاف تجربات سے مستفید ہونا ہے، افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کا ترانہ بجایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  تقریب میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے سینئر حکام شریک ہوئے، مشترکہ مشقوں کا مقصد باہمی تعاون بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔



متعللقہ خبریں