نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری انتخابات کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرنا ہے: نگراں وزیراعظم کاکڑ

ان خیالات کااظہارا نہوں نے منگل کو نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے کیا۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئین کے تحت نگران حکومت مختصر مدت کے لئے آئی ہے، اس کی بنیادی ذمہ داری انتخابات کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرنا ہے

2027925
نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری انتخابات کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرنا ہے: نگراں وزیراعظم کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ نگران حکومت مختصر مدت کے لئے آئی ہے، بنیادی ذمہ داری انتخابات کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرنا ہے، حکومتی نظام کارمیں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، قواعد و ضوابط میں سنگین خلاف ورزی کی صورت میں مداخلت کااختیار حاصل ہے۔

ان خیالات کااظہارا نہوں نے منگل کو نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے کیا۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئین کے تحت نگران حکومت مختصر مدت کے لئے آئی ہے، اس کی بنیادی ذمہ داری انتخابات کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرنا اور نگرانی ہے اور یہ آئینی تقاضا ہے ۔ نگران حکومت کے پاس روزمرہ حکومتی معاملات کی نگرانی کا اختیار ہے۔ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے۔ معمول کی پالیسیوں پر عمل پیرارہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے ۔قواعد و ضوابط میں سنگین خلاف ورزی کی صورت میں مداخلت کااختیار حاصل ہے۔ قومی اسمبلی آئینی مدت مکمل کرکے تحلیل ہو چکی ہے۔ الیکشن ابھی ہونے ہیں۔ پارلیمان کا ایوان بالا کام کررہا ہے جب تک قومی اسمبلی کاایوان نہیں آجاتا قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ تمام وزرا کی اپنی وزارتوں سے بریفنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آئندہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کافیصلہ بریفنگ کی بنیاد پر کیاجائے گا۔



متعللقہ خبریں