صومالیہ نے ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگادی

صومالی حکومت نے ٹک ٹاک، ٹیلی گرام، اور شرط لگانے والی ایک کمپنی ون ایکس بیٹ کو یہ دلیل دیتے ہوئے معطل کر دیا ہے کہ انہیں   دہشت گرد اور بے حیائی کو فروغ دینے والے گروہ استعمال کرتے ہیں

2027368
صومالیہ نے ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگادی

صومالی حکومت نے ٹک ٹاک، ٹیلی گرام، اور شرط لگانے والی ایک کمپنی ون ایکس بیٹ کو یہ دلیل دیتے ہوئے معطل کر دیا ہے کہ انہیں   دہشت گرد اور بے حیائی کو فروغ دینے والے گروہ استعمال کرتے ہیں۔

وزارتِ مواصلات و ٹیکنالوجی نے  آج سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو یہ ایپس بلاک کرنے کا حکم دیا ہے ۔

 یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک کے وسطی علاقے میں دہشت پسند گروپ الشباب کے خلاف لڑائی میں شدت آ رہی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب حکومت نے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کے نام پر مخصوص ایپس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں سینیگال نے ٹک ٹاک کو ان خدشات کی بنا پر معطل کر دیا تھا کہ یہ پرتشدد مظاہروں کو ہوا دینے کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔

کینیا کے قانون سازوں نے بھی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے جب انہیں ایک درخواست موصول ہوئی جس میں نامناسب ہونے کی وجہ سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں