پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو حراست میں لے لیا گیا

عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ قریشی پر "ریاستی راز افشا کرنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے" کا الزام ہے

2027063
پاکستان  کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو حراست میں لے لیا گیا

پاکستان میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں دو بار وزیر خارجہ رہنے والے شاہ محمود قریشی کو "ریاستی راز افشا کرنے" کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی خبر کے مطابق شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ انتخابات کے التوا کے حوالے سے کسی بھی فیصلے کی مخالفت کریں گے، اور یہ کہ وہ صورتحال کو عدلیہ تک لے جائیں گے، اور مطالبہ کیا کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ) انتخابی دوڑ میں دیگر جماعتوں کی طرح مساوی حالات کا سلوک کیا جانا چاہیے۔

قریشی کو اس  پریس کانفرنس کے چند گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا ۔

عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ قریشی پر "ریاستی راز افشا کرنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے" کا الزام ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان زلفی بخاری نے دعویٰ کیا کہ قریشی کو ایک پریس کانفرنس کی وجہ سے حراست میں لیا گیا جہاں انہوں نے "قبل از انتخابات دھاندلی کے خلاف اپنی پارٹی کے موقف پر زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں