نگراں وفاقی کابینہ کے 16 وزراء نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا

نگراں وفاقی کابینہ کے 16 وزراء نے حلف اٹھا لیا۔جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا

2026109
نگراں وفاقی کابینہ کے 16 وزراء نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا

ایوان صدر میں نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدرمملکت نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔

نگراں وفاقی کابینہ کے 16 وزراء نے حلف اٹھا لیا۔جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔اس موقع پر نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ،پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ،سیاستدانوں،بیوروکریٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک کے بعد قومی ترانہ سے ہوا۔

سرفرازبگٹی وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالیں گے جب کہ سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیرخارجہ کے منصب پر فائز ہوں گے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹرعمرسیف وزیر آئی ٹی ہوں گے، احمد تارڑ مواصلات کے وزیر کا عہدہ سنبھالیں گے، مرتضیٰ سولنگی کی بطور نگران وزیر اطلاعات و نشریات تقرری کی گئی ہے۔

شمشاد اختر کو نگران وزیر خزانہ کا قلمدان تفویض کیا جائے گا، عائشہ رضا فاروق کو نگران وزیر صحت کا عہدہ دیا جائے گا، انیق احمد نگران وزیر مذہبی امور جب کہ تابش گوہر نگران وزیرِ توانائی ہوں گے۔

صنعت کار اعجاز گوہر کو نگران وزیر تجارت کا عہدہ دیا جائے گا جب کہ بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا بھی نگران وفاقی کابینہ کا حصہ ہونگے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔

مددعلی سندھی کو وفاقی وزارتِ تعلیم کا عہدہ سونپا جائے گا، انورعلی حیدر نے نگران وفاقی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، جمال شاہ، شاہد اشرف تارڑ، عمر سیف، ڈاکٹر ندیم جان، محمد سمیع اور احمد عرفان بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں