پاکستان، عبوری حکومت کے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکٹر مقرر

پاکستانی صدر علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی 9 اگست کو قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا

2023684
پاکستان، عبوری حکومت کے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکٹر مقرر

پاکستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر  انوار الحق کاکڑ  کا  ملک میں عام انتخابات تک عبوری حکومت کے   وزیر اعظم  مقرر کیے گئے ہیں۔ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مذکورہ فیصلے پر دستخط کے بعد انوارالحق کاکڑ نگراں وزیراعظم بن گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کا دوسرا دور ہوا۔ اس سلسلے میں حزب اختلاف کے رہنما راجا ریاض آج وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام سے متعلق مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم اور حزب اختلاف  کے درمیان نگراں وزیراعظم کی تقرر ی سے متعلق حتمی مشاورتی عمل پایہ تکمیل کوپہنچا،  اور انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیراعظم  نام پر اتفاق کیا گیا۔

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی۔

پاکستانی صدر علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی 9 اگست کوقومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔

پاکستان میں آخری عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوئے اور عمران خان کی حکومت نے اقتدار سنبھالا۔

عمران خان کی حکومت 10 اپریل 2022 کو پاکستانی پارلیمنٹ میں  عدم اعتماد کی رائے دہی میں  174 "منفی " ووٹوں کے ساتھ ختم ہو گئی تھی۔



متعللقہ خبریں