پاکستان،چین کا مشترکہ مقاصد کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

اس حوالے سے اتفاق رائے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم اور ہی لی فینگ اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا

2018422
پاکستان،چین کا مشترکہ مقاصد کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔اس حوالے سے اتفاق رائے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم اور ہی لی فینگ اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے سی پیک اور دوطرفہ معاشی اور مالی تعاون سمیت باہمی تعلقات کے کئی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ملکوں نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے سی پیک کی مرکزی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فریقین نے کہا کہ سی پیک کے آغاز کے دس سال مکمل ہونے کی تقریبات اس اہم منصوبے کو دونوں ملکوں کی قیادت کے تصور کے مطابق مزید وسعت دینے کا نیا نقطہ آغاز ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے چین کی مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ تذویراتی شراکت دار اور بااعتماد دوست ہونے کے ناطے دونوں ملکوں نے ہرمشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے صدر شی جن پنگ کا چین کی پختہ حمایت کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی منفرد نوعیت کی ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کی وجہ سے وقت کے نشیب وفراز کے ساتھ مضبوط ہوئی ہے۔He Lifeng نے اعادہ کیا کہ ایک آہنی بھائی اور تذویراتی شراکت دار کے طور پر چین پاکستان کی موجودہ معاشی اور مالی امداد جاری رکھے گا۔دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی سوچ کا خیر مقدم کرتے ہوئے نائب چینی وزیراعظم نے پاکستان کی چین کو زرعی اور غذا کی برآمدات بڑھانے کیلئے آمادگی ظاہر کی۔



متعللقہ خبریں