پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی سمجھوتہ طے پا گیا

سمجھوتے کی رُو سے آذربائیجان ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو کی پیشکش کرے گا جسے قبول کرنا یا نہ کرنا پاکستان پر منحصر ہو گا: وزیر اعظم شہباز شریف

2015651
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی سمجھوتہ طے پا گیا

پاکستان نے، آذربائیجان کے ساتھ ،ایل این جی کی رسد کے لئے "لچکدار شرائط" پر سمجھوتہ طے کر لیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق سمجھوتہ لاہور میں "پاکستان ایل این جی لمیٹڈ"  اور آذربائیجان  کی انرجی کمپنی SOCAR کے درمیان لچکدار شرائط کے دائرہ کار میں طے پایا ہے۔

سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ سمجھوتے کی میعاد ایک سال ہے تاہم اسے مزید ایک سال کے لئے بڑھایا جا سکے گا۔ سمجھوتے کی رُو سے آذربائیجان ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو کی پیشکش کرے گا جسے قبول کرنا یا نہ کرنا پاکستان پر منحصر ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سمجھوتے میں آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کے کردار کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے، آذربائیجان ایئر لائنز کی اسلام آباد، کراچی اور لاہور  کےلئے پروازوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے خام پیٹرول کی درآمد کے وسائل میں تنّوع کے لئے اقدامات شروع کر دیئے تھے۔

پاکستان کے روس سے درآمد کردہ ایک لاکھ ٹن خام پیٹرول  کے 45 ہزار ٹن  حصے پر مشتمل پہلا بحری جہاز 11 جون کو کراچی پہنچ گیا تھا۔

پاکستان کی کابینہ نے 15 جون کو آذربائیجان سے سستی قیمت پر ایل این جی  کی خرید  کے سمجھوتے کی منظوری دی تھی۔



متعللقہ خبریں