بھارت نے بیراج سے پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلاب

سیلابی ریلے کی وجہ سے محصور 224 سیلاب زدگان کو  متاثرہ علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے

2009300
بھارت نے بیراج سے پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلاب

بھارت  کی طرف سے دریائے راوی پر قائم کردہ بیراج کے دروازے کھولے جانے کے بعد پاکستان کے علاقے شکر گڑھ  میں سیلاب آ گیا ہے۔

پاکستان کے قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے شدید مون سون بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی  کے بیراج سے پانی چھوڑنا شروع کر  دیا ہے۔

بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر نارووال سے منسلک علاقے شکر گڑھ میں سیلاب آ گیا ہے۔

سیلابی ریلے کی وجہ سے محصور 224 سیلاب زدگان کو  متاثرہ علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کثیر تعداد میں زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچانے والے اس سیلابی ریلے کی 48 گھنٹوں میں لاہور تک پہنچنے کی توقع کی جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت وقتاً فوقتاً دریاوں پر باندھے بند کھول کر  دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود اختلافات کو مزید ہوا دیتا رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں