پاکستان، مون سون بارشوں سے 50 افراد لقمہ اجل

شدید بارشوں کے باعث  25 جون سے ابتک صوبہ پنجاب میں 34 افراد اللہ کو پیارے ہوئے ہیں جن میں سے  10 بچے تھے

2008620
پاکستان، مون سون بارشوں سے 50 افراد لقمہ اجل

پاکستان میں مون سون بارشوں کے باعث  25 جون سے ابتک  14 بچوں سمیت 50 افراد جان بحق جبکہ 87 زخمی ہوئے ہیں۔

قومی آفات انتظامیہ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مون سون  بارشوں نے ملک بھر میں  نا مساعد حالات پیدا کیے ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث  25 جون سے ابتک صوبہ پنجاب میں 34 افراد اللہ کو پیارے ہوئے ہیں جن میں سے  10 بچے تھے۔ خیبر پختون خواہ میں 4 بچوں سمیت 10 افراد   جان بحق ہوئے۔

صوبہ بلوچستان میں 5  اورآزاد جمو ں و کشمیر میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

ملک میں 25 جون سے ابتک مون سون بارشوں سے مجموعی طور پر 14 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جاری بارشوں سے 60 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال جون تا ستمبر کے دورانیہ میں  پڑنے والی مون سون بارشیں پاکستان میں وسیع پیمانے کی تباہ کاریوں کا موجب بنتی ہیں۔



متعللقہ خبریں