پاکستان: بھارتی ڈپلومیٹ کی وزارت خارجہ میں طلبی اور احتجاجی نوٹس

ہم نئی دہلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فائر بندی کا احترام کیا جائے، واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں اور کنٹرول لائن پر امن  برقرار رکھا جائے: پاکستان وزارت خارجہ

2004094
پاکستان: بھارتی ڈپلومیٹ کی وزارت خارجہ میں طلبی اور احتجاجی نوٹس

پاکستان وزارت خارجہ نے کشمیر کنٹرول لائن سے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہریوں کی اموات کے بعد نئی دہلی  کو احتجاجی مراسلہ جاری کیا ہے۔

پاکستان وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں معصوم شہریوں کو ہدف بنائے جانے کی مذّمت کی اور  کہا ہے کہ بھارتی ڈپلومیٹ کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاجی نوٹس دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو ہدف بنایا جانا انسانی وقار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ ہم نئی دہلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فائر بندی کا احترام کیا جائے ، واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں اور کنٹرول لائن پر امن  برقرار رکھا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی نے کشمیر کنٹرول لائن سے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہریوں کی اموات کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں