وزیراعظم نئےعالمی مالیاتی معاہدے کےسربراہ اجلاس میں شرکت کیلئےپیرس پہنچ گئے

عالمی مالی تعاون کے معاہدے کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پائیدار ترقی، متبادل اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مستقبل میں عالمی مالی تعاون کے نظام میں تبدیلیوں پربات ہوگی

2002809
وزیراعظم نئےعالمی مالیاتی معاہدے کےسربراہ اجلاس میں شرکت کیلئےپیرس پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف   نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے اجلاس میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گئے ۔وزیراعظم فرانس کا سرکاری دورہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں کی دعوت پر کررہے ہیں ۔

عالمی مالی تعاون کے معاہدے کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پائیدار ترقی، متبادل اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مستقبل میں عالمی مالی تعاون کے نظام میں تبدیلیوں پربات ہوگی ۔وزیراعظم جی 77 کے کلیدی رکن اورموسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہونے والے ملک کے سربراہ کے طورپر اجلاس سے خطاب کریںگے۔

اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم اس موقع پر عالمی رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریںگے۔اس سے قبل ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ اجلاس سے دنیا کو عالمی مالیاتی نظام میں جامع تبدیلیوں ، مالی قواعد وضوابط کو توسیع دینے اور اس سلسلے میں مزید ضروری اقدامات کرنے کا منفرد موقع بھی میسر آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ G 77 پلس چائنہ گروپ کے اہم فریق کی حیثیت سے پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دو جار ملک کے طورپر عالمی مالیاتی نظام کیلئے کردارادا کرنے کیلئے بہترپوزیشن میں ہے۔



متعللقہ خبریں