آذربائیجان کےساتھ تمام شعبوں کو ٹھوس روابط میں تبدیل کرنا ہمارا ہدف ہے: شہباز شریف

بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وہ آذربائیجان کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں، یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور پائیدار شراکت کی ہماری حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے

1999822
آذربائیجان کےساتھ  تمام  شعبوں کو ٹھوس روابط میں تبدیل کرنا ہمارا ہدف ہے: شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹھوس روابط میں تبدیل کرنا ہمارا ہدف ہے، ترجیحی تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے ، توانائی، بینکاری، مالیاتی خدمات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ بات چیت کروں گا۔

بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وہ آذربائیجان کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں، یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور پائیدار شراکت کی ہماری حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترجیحی تجارتی کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے اور توانائی، بینکاری، مالیاتی خدمات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھولنے کے لئے آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ اہم بات چیت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بہترین دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹھوس تعلقات میں تبدیل کرنا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توانائی کے تحفظ کی پالیسی میں وسطی ایشیا مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور ہم پاکستان کو توانائی کے لئے محفوظ بنانے کے لئے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

 



متعللقہ خبریں