بجٹ میں مختلف شعبوں کی بہتری کے لئے واضح راستہ متعین کیاگیاہے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے سوموار  کے روز   ایک ٹویٹ میں کہا کہ جہاں ماہرین آئندہ بجٹ کے مختلف پہلوؤں کا تجزیہ کر رہے ہیں وہ اس بات کو اہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے بجٹ میں ترقی کرنے والے جن شعبوں پر خصوصی زور دیا گیا ہے انہیں اجاگر کرنا ضروری ہے

1998724
بجٹ میں مختلف شعبوں کی بہتری کے لئے واضح راستہ متعین کیاگیاہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی اور عالمی صورتحال کی وجہ سے درپیش مشکلات کے باوجود آئندہ مالی سال کا بجٹ حالات میں بہتری کی امید دلاتا ہے اور اس مقصد کے لئے اس میں واضح سمت کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے سوموار  کے روز   ایک ٹویٹ میں کہا کہ جہاں ماہرین آئندہ بجٹ کے مختلف پہلوؤں کا تجزیہ کر رہے ہیں وہ اس بات کو اہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے بجٹ میں ترقی کرنے والے جن شعبوں پر خصوصی زور دیا گیا ہے انہیں اجاگر کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، شمسی توانائی پر منتقلی، نوجوانوں کی ترقی اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے بہت غور و خوض کے بعد اقدامات تجویز کئے گئے۔

ان اقدامات کا مقصد جدت اور پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے مراعات دینا اور زراعت کی پیداوار بڑھانے کی غرض سے زرعی صنعت میں سرمایہ کاری راغب کرنا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت وسیع شمسی توانائی سے استفادہ کر کے بجلی کی پیداوار کے مہنگے ذرائع کی جگہ شمسی توانائی پر منتقلی کے اقدام پر بھی کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی خودکفالت کا حصول بہت بڑا ہدف ہے جس کا مقصدمعیشت کو بیرونی مسائل سے محفوظ کرناہے۔



متعللقہ خبریں