وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر ایردوان سے ملاقات میں دورہ پاکستان کی دعوت

شہباز شریف نے ایردوان کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں ترکی کے ہر شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات  میں نمایاں کامیابیاں  مثال تشکیل دیتی ہیں

1995455
وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر ایردوان سے ملاقات میں دورہ پاکستان کی دعوت

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے صدر رجب طیب ایردوان کو دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اعلی سطحی سٹریٹیجک تعاون کونسل کے 7ویں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

صدر ایردوان کی  "تقریب حلف برداری " میں شرکت کرنے والے  شہباز شریف نے  حکومتِ پاکستان  اور عوام کی جانب سے ایردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابیوں کے دوام کی تمنا کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے ایردوان کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں ترکی کے ہر شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات  میں نمایاں کامیابیاں  مثال تشکیل دیتی ہیں۔

جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے، شریف نے کہا کہ صدر ایردوان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن قیادت ایک  بالکل درست صورتحال ہے۔

وزیر اعظم پاکستان  نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیےصدر ایردوان کی کوششوں، سفارت کاری اور ڈائیلاگ سے وابستگی کو سراہا ۔

ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف اسٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ترک صدر  کو اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔



متعللقہ خبریں