وزیراعظم شہباز شریف کی مالیاتی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی ہدایت

انہوں نے یہ بات منگل  کے روز  اسلام آباد میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

1989916
وزیراعظم  شہباز شریف کی مالیاتی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

 انہوں نے یہ بات منگل  کے روز  اسلام آباد میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 اجلاس میں وزیراعظم کو اپنی معاشی ٹیم کی جانب سے اگلے سال کے بجٹ کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔انہیں اگلے سال کے لئے آمدن اور اخراجات کے نظرثانی شدہ تخمینے اور اہداف کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اگلے ماہ کی نو تاریخ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ متوسط طبقے کو ریلیف دینے اور اس کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے اطمینان کا اظہارکیا کہ حکومت کی بروقت اور موثر حکمت عملی سے کھادوں کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں۔شہبا ز شریف نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی برسوں کے بعد کرنٹ اکاونٹ سرپلس حاصل کیا گیا اور ملکی معیشت مثبت اشاریوں کی جانب بڑھ رہی ہے انہوں نے آمدنی میں اضافے اور ٹیکسوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پنشن اصلاحات کو جلد حتمی شکل دیں اور پنشنرز کی بہبود کو یقینی بناتے ہوئے موثر طریقہ کار اختیار کرکے پنشن فنڈ قائم کریں تاکہ ملکی خزانے پر بوجھ کم ہوسکے۔

 



متعللقہ خبریں