اسلام آباد میں ترکیہ سفارت خانے میں پہلی بار ووٹ کاسٹنگ کا عمل

واضح رہے کہ پہلی بار ترکیہ حکومت  نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی سہولت فراہم کرنے کے انتظامات کیے تھے، ترکیہ سفارت خانے کے سوشل میڈیا  اکاؤنٹ  نے بھی ووٹنگ کے عمل کے بارے  اطلاعات اور آگاہی فراہم کی

1984047
اسلام آباد میں ترکیہ سفارت خانے میں پہلی بار ووٹ کاسٹنگ کا عمل

رپورٹ مونا خان 

اس وقت دنیا بھر کی نگاہیں بردار اسلامی ملک ترکیہ  کے چند روز بعد منعقد ہونیوالے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات  پر لگی ہوئی ہیں۔ صدارتی  امیدواروں میں ملت اتحاد کے کمال کلیچ دارالو، جمہور اتحاد کے صدارتی امیدوار اور موجودہ صدر طبیب ایردوان، مملکت پارٹی کے صدارتی امیدوار محرم انجے اور اتاد اتحاد کے صدارتی امیدوار سینان اوعان کے درمیان مقابلہ ہے۔

ترکیہ کے  14 مئی کو ہونے والے  انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسی تناظر میں پاکستان میں ترک سفارت خانے نے پاکستان میں ترک شہریوں کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سہولت فراہم کرنے کے انتظامات کیے۔

اگلے روز پاکستان میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہا۔ ترکی کے سفیر مہمت پاچاجی نے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ”انتخابات میں حصہ لینا ترک عوام کا جمہوری حق ہے۔“ سفیر نے اس عمل میں معاونت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پہلی بار ترکیہ حکومت  نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی سہولت فراہم کرنے کے انتظامات کیے تھے، ترکیہ سفارت خانے کے سوشل میڈیا  اکاؤنٹ  نے بھی ووٹنگ کے عمل کے بارے  اطلاعات اور آگاہی فراہم کی۔ ترکیہ کے پاکستان میں مقیم باشندوں نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں پرجوش انداز میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔



متعللقہ خبریں