بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر دہشت گردی کے حملے میں 2 پولیس اہلکار جان بحق

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ شہر کی ایک مصروف سڑک پر پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا

1973014
بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر دہشت گردی کے حملے میں 2 پولیس اہلکار جان بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے بم حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ شہر کی ایک مصروف سڑک پر پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔

دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی  ہوگئے ہیں ۔

حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں حملے کی مذمت کی۔



متعللقہ خبریں