وزیراعظم کا الیکشن کمیشن کو فنڈ فراہم کرنے سے متعلق پارلیمنٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اتوار کو وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا جو دوگھنٹے تک جاری رہا

1972068
وزیراعظم کا  الیکشن کمیشن کو فنڈ فراہم کرنے سے متعلق پارلیمنٹ سے  رہنمائی لینے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وزارت قانون کی مشاورت سے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کے معاملہ پر پارلیمان سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے طریقہ کار اور ضابطہ کے مطابق سمری تیار کرے اور پیرکو کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے۔

وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اتوار کو وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا جو دوگھنٹے تک جاری رہا۔اجلاس نے چار۔ تین‘ کے تناسب سے آنے والے عدالتی حکم اور چارمعزز جج صاحبان کے تفصیلی فیصلے پر غور کیا جبکہ 6 اپریل 2023 کو قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرار داد پر تفصیلی مشاورت کی۔

وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کو مختلف آئینی وقانونی امور پر بریفنگ دی اور کابینہ کے ارکان کے سوالات کے جواب دئیے۔تمام پہلوئوں کابغور جائزہ لینے اور تفصیلی مشاورت کے بعد کابینہ نے متفقہ طور پر وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وزارت قانون کی مشاورت سے اس معاملے میں پارلیمان سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے طریقہ کار اور ضابطہ کے مطابق سمری تیار کرے اور کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے۔اجلاس نے طے کیا کہ کابینہ کا اجلاس 10 اپریل 2023 کو دوبارہ بلایا جائے تاکہ مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق فیصلہ کیاجاسکے۔



متعللقہ خبریں