پاکستانی یونیورسٹیز کی جانب سے ترکیہ زلزلہ متاثرین کی امداد

یوریشیا میں ہونیوالی تین روزہ ہائیر ایجوکیشن سمٹ میں پاکستان کی اٹھارہ یونیورسٹیز کے چونتیس رکنی وفد نے ترکیہ  کے زلزلہ متاثرین کیلئے پانچ سو ملین روپے کی مدد کا اعادہ کیا

1956291
پاکستانی یونیورسٹیز کی جانب سے ترکیہ زلزلہ متاثرین کی امداد

پاکستان یونیورسٹیز ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی بحالی اور مدد کے جذبے سے سرشار ہیں، پرائیویٹ  سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے پلیٹ فارم سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے پانچ سو  ملین روپے کی امداد  یقینی بنائی جا چکی ہے۔
یوریشیا میں ہونیوالی تین روزہ ہائیر ایجوکیشن سمٹ میں پاکستان کی اٹھارہ یونیورسٹیز کے چونتیس رکنی وفد نے ترکیہ  کے زلزلہ متاثرین کیلئے پانچ سو ملین روپے کی مدد کا اعادہ کیا، ایپ سپ کے پلیٹ فارم سے فراہم کی جانے والی رقم زلزلہ متاثرین کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کے  طلبہ کی سکالر شپ  پر خرچ کی جائے گی،  چیئرمین ایپ سپ  پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان اور ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے سمٹ کے دوران چار لاکھ ترکی لیرا  کا چیک  ترکیہ کے انٹولین ایجوکیشن  اینڈ کلچرل فاؤنڈیشن کے بورڈ کے وائس چیئرمین ایلف آئیدن کے دیا تھا،  یوریشیا یونیورسٹیز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ آئیدن نے ایپ سپ اور پاکستانی قوم کی بھرپور معاونت  کو خوب سراہا تھا،  ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے یونیورسٹی آف لاہور نے ایک ملین امریکی ڈالر مالیت کا سامان  عطیہ کیا،  یونیورسٹی آف فیصل آباد ایک لاکھ دس ہزار ڈالر مالیت کا سامان عطیہ کیا،  یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ، آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ  نے دس ملین روپے کی سکالرشپس کا اعلان کیا،  یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے ایک ملین امریکی ڈالر مالیت کی سکالر شپس  کا اعلان کیا،زلزلہ متاثرین کو فراہم کئے جانے والے سامان میں خشک راشن ،کمبل، ادویات سمیت اشیائے ضروریہ شامل ہیں، مزید برآں کامسٹیک کے کو آرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئے مکمل سکالرشپ کا اعادہ کیا،ایپ سپ  کے پلیٹ فارم سے شامل تمام یونیورسٹیز نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ترکیہ کہ زلزلہ متاثرین اور بالخصوص طلبہ کیلئے معاونت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔۔



متعللقہ خبریں