سب سے کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں : وزیراعظم شہباز شریف

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قطر کے امیر اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی 5ویں کانفرنس (LDCs) میں شرکت کے لیے ابھی دوحہ پہنچا ہوں

1955106
سب سے کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں : وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب سے کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، وبائی امراض کے بعدخوراک اور توانائی کی فراہمی کے سلسلے میں جیو اسٹریٹجک رکاوٹ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قطر کے امیر اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی 5ویں کانفرنس (LDCs) میں شرکت کے لیے ابھی دوحہ پہنچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایشیا اور افریقہ میں ایل ڈی سیزکو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کروں گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سب سے کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، وبائی امراض کے بعد خوراک اور توانائی کی فراہمی کے سلسلے میں جیو اسٹریٹجک رکاوٹ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ان عالمی واقعات نے انہیں غیر محفوظ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کو پبلک پالیسی کا مرکز بنا کر ایل ڈی سیز کی بہتر خدمت کی جا سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں