پاکستان میں 30  اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر علوی کو مراسلہ ارسال کیا ،انتخابات کے انعقاد کیلئے 30 اپریل سے 7مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں

1954764
پاکستان میں  30  اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان

صدرِ پاکستان  عارف علوی نے 30  اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر علوی کو مراسلہ ارسال کیا ،انتخابات کے انعقاد کیلئے 30 اپریل سے 7مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔

علوی  نے اس  سے قبل 20 فروری کو الیکشن کمیشن  کی  جانب سے پنجاب اور خیبر پختون  خواہ میں انتخابات کی  تاریخ کے اعلان کو  موخر کرنے  کے بعد  ان دونوں صوبوں میں 9 اپریل کو انتخابات کرائے جانے کا بیان  جاری کیا تھا۔

موجودہ  وفاقی مخلوط حکومت نے اس فیصلے  پر اعتراض کرتے ہوئے صدر ِ مملکت کے بر خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس معاملے کو سپریم کورٹ   میں پیش کیے جانے کے بعد عدالت نے دونوں صوبوں میں انتخابات کو 90 دنوں  کے اندر اندر منعقد کرانے کا حکم صادر کیا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان  کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف   کی حکومت ہونے والی   پنجاب اسمبلی کو 14 جنوری اور کے پی  کے اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا تھا۔

ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ آبادی والے ان دونوں صوبوں میں ہونے والے انتخابات کا مطلب ہے کہ ملک کے آدھے سے زیادہ حصے میں انتخابات ہوں گے۔

ماہرین کا  خیال ہے کہ عمران خان ان دونوں صوبوں  میں انتخابات کے ذریعے اپنی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے اور وہ حکومت پر قبل از وقت عام انتخابات کے اعلان کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں