پاکستان سے 275 ٹن امدادی سامان لے کر21 ٹرک ترکیہ پہنچ گئے

پاکستان سے275ٹن امدادی سامان لیکر21 ٹرکوں کاقافلہ ترکیہ کے شہر ملاتیہ پہنچ گیاہے جوحالیہ زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں شامل ہے

1951745
پاکستان سے 275 ٹن امدادی سامان لے کر21 ٹرک ترکیہ پہنچ گئے

پاکستان سے275ٹن امدادی سامان لیکر21 ٹرکوں کاقافلہ ترکیہ کے شہر ملاتیہ پہنچ گیاہے جوحالیہ زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں شامل ہے۔

سردیوں کے لئے خیمے ،کمبل اوردیگرضروری امدادی سامان لے جانے والاٹرکوں کایہ قافلہ رواں ماہ گیارہ تاریخ کوپاکستان سے روانہ ہوا اور ایران کے راستے ترکیہ پہنچا۔

ملاتیہ کے ڈپٹی میئر ہاکان ایزگی، ترکیہ کے سفیر فاضلی کورمان، پاکستانی سفارتخانے کے نائب سفیر عباس سرورقریشی اور کمانڈر مہمت بختیار سمیت مقامی انتظامیہ نے قافلے کاخیرمقدم کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات کے مطابق امدادی ٹیموں اورضروری اشیاء کی ترسیل کے لئے چھ فروری کو اسلام آباد اورانقرہ کے درمیان فوری فضائی رابطہ قائم کیاگیا۔

اب تک بیس پروازوں کے ذریعے امدادی سامان ترکیہ پہنچایاگیاہے ۔اسی طرح امدادی سامان لیکرایک بحری جہاز بھی جلد پاکستان سے ترکیہ روانہ ہوگا۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے کے نائب سفیر عباس سرورقریشی نے کہاکہ پاکستان اورترکیہ نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔

ڈپٹی میئر ہاکان ایزگی نے کہاکہ امدادی سامان میں پاکستانیوں کی دعائیں اورنیک خواہشات بھی شامل ہیں جن کے دل اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں