ترکیہ کوانسانی امدادسےمتعلق گمراہ کن، من گھڑت پروپیگنڈامکاراوربددیانت عناصرکی مہم ہے:مریم اورنگزیب

ریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ترکیہ زلزلہ کے بعد انسانی امداد کے حوالے سے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا پھیلانے والے مکار اور بددیانت عناصر کی جانب سے شروع کی گئی منظم مہم کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں

1948354
ترکیہ کوانسانی امدادسےمتعلق گمراہ کن، من گھڑت پروپیگنڈامکاراوربددیانت عناصرکی مہم ہے:مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ترکیہ زلزلہ کے بعد انسانی امداد کے حوالے سے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا پھیلانے والے مکار اور بددیانت عناصر کی جانب سے شروع کی گئی منظم مہم کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں، ایسی شرمناک حرکتوں کا مقصد پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے ترکیہ زلزلہ کے بعد انسانی امداد کے حوالے سے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا پھیلانے والے مکار اور بددیانت عناصر کی جانب سے شروع کی گئی منظم مہم کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شرمناک حرکتوں کا مقصد پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔



متعللقہ خبریں