اک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 23 کی اختتامی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

وزیراعظم محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویرحسین،سیکرٹری دفاع، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ بھی تقریب میں شریک تھے

1946506
اک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 23 کی اختتامی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 23 کی اختتامی تقریب منگل کو شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویرحسین،سیکرٹری دفاع، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ بھی تقریب میں شریک تھے۔

مشق امن 23 کی اختتامی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔آٹھویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 23 چھ روز تک جاری رہی جس میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔

 



متعللقہ خبریں